اک فنا کے گھاٹ اترا ایک پاگل ہو گیا

اک فنا کے گھاٹ اترا ایک پاگل ہو گیا

یعنی منصوبہ زمانے کا مکمل ہو گیا

جسم کے برفاب میں آنکھیں چمکتی ہیں ابھی

کون کہتا ہے کہ اس کا حوصلہ شل ہو گیا

ذہن پر بے سمتیوں کی بارشیں اتنی ہوئیں

یہ علاقہ تو گھنے رستوں کا جنگل ہو گیا

اس کلید اسم نا معلوم سے کیسے کھلے

دل کا دروازہ کہ اندر سے مقفل ہو گیا

شعلہ زار گل سے گزرے تو سر آغاز ہی

اک شرر آنکھوں سے اترا خون میں حل ہو گیا

شہر آیندہ کا دریا ہے گرفت ریگ میں

بس کہ جو ہونا ہے اس کا فیصلہ کل ہو گیا

موسم‌ تاخیر گل آتا ہے کس کے نام پر

کون ہے جس کا لہو اس خاک میں حل ہو گیا

اس قدر خوابوں کو مسلا پائے آہن پوش نے

شوق کا آئین بالآخر معطل ہو گیا

(828) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ek Fana Ke GhaT Utra Ek Pagal Ho Gaya In Urdu By Famous Poet Aftab Iqbal Shamim. Ek Fana Ke GhaT Utra Ek Pagal Ho Gaya is written by Aftab Iqbal Shamim. Enjoy reading Ek Fana Ke GhaT Utra Ek Pagal Ho Gaya Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Aftab Iqbal Shamim. Free Dowlonad Ek Fana Ke GhaT Utra Ek Pagal Ho Gaya by Aftab Iqbal Shamim in PDF.