مرے چراغ بجھ گئے

مرے چراغ بجھ گئے

میں تیرگی سے روشنی کی بھیک مانگتا رہا

ہوائیں ساز باز کر رہی تھیں جن دنوں سیاہ رات سے

انہی سیاہ ساعتوں میں سانحہ ہوا

تمام آئینے غبار سے بے نور ہو گئے

سرا کے چار سمت ہول ناک شب کی خامشی

چمکتی آنکھ والے بھیڑیوں کے غول لے کے آ گئی

قبائے زندگی وہ پھاڑ لے گئے نکیلے ناخنوں سے اس طرح

کہ روح چیتھڑوں میں بٹ گئی

خراب موسموں کی چال تھی کہ آس پاس بانبیوں سے

آ گئے نکل کے سانپ جھومتے ہوئے

بجھا دیا سفید روشنی کا دل

مدد کو میں پکارتا تھا اور دیکھتی تھیں پتلیاں تماشا غور سے

مگر نہ آئیں بین لے کے امن والی بستیوں سے جوگیوں کی ٹولیاں

سیاہ آندھیوں کا زور کب تلک سہارتے

مرے چراغ بجھ گئے

(676) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mere Charagh Bujh Gae In Urdu By Famous Poet Ali Akbar Natiq. Mere Charagh Bujh Gae is written by Ali Akbar Natiq. Enjoy reading Mere Charagh Bujh Gae Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ali Akbar Natiq. Free Dowlonad Mere Charagh Bujh Gae by Ali Akbar Natiq in PDF.