جنم دن

آج پھر

میری آنکھوں نے دو اشکوں کو جنم دیا ہے

ایک اشک

میرے دل پر گرا ہے

اور دوسرا

میری جیب میں

دل کی تو چلو خیر ہے

لیکن جیب میں گرنے والے اشک نے

میرے ارمانوں کو آگ لگا دی ہے

جسے

میں اپنے اندر کی آگ سے

مزید بھڑکا رہا ہوں

سردیوں کی طویل راتیں

اس آگ پر ہاتھ تاپتے ہوئے بہت اچھی گزریں گی

(889) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Janam Din In Urdu By Famous Poet Ali Sahil . Janam Din is written by Ali Sahil . Enjoy reading Janam Din Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ali Sahil . Free Dowlonad Janam Din by Ali Sahil in PDF.