رکھ دیا میں نے در حسن پہ ہارا ہوا عشق

رکھ دیا میں نے در حسن پہ ہارا ہوا عشق

آج کے بعد مری جان تمہارا ہوا عشق

چوٹ گہری تھی مگر پاؤں نہیں رک پائے

ہم پلٹ آئے وہیں ہم کو دوبارہ ہوا عشق

جھلملاتا ہے مری آنکھ میں آنسو بن کر

آ گیا راس مجھے دل میں اتارا ہوا عشق

سکۂ وقت بدلتے ہی سبھی چھوڑ گئے

ذات کے شہر میں اک عمر سہارا ہوا عشق

جب بھی ہوتی ہے در خواب پہ دستک کوئی

جاگ جاتا ہے ترے ہجر کا مارا ہوا عشق

میری پلکوں سے ٹپکتا ہے لہو بن کے امینؔ

تیری گلیوں میں شب و روز گزارہ ہوا عشق

(1151) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Rakh Diya Maine Dar-e-husn Pe Haara Hua Ishq In Urdu By Famous Poet Ameen Adirai. Rakh Diya Maine Dar-e-husn Pe Haara Hua Ishq is written by Ameen Adirai. Enjoy reading Rakh Diya Maine Dar-e-husn Pe Haara Hua Ishq Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ameen Adirai. Free Dowlonad Rakh Diya Maine Dar-e-husn Pe Haara Hua Ishq by Ameen Adirai in PDF.