کہیں صلیب کہیں کربلا نظر آئے

کہیں صلیب کہیں کربلا نظر آئے

جدھر نگاہ اٹھے زخم سا نظر آئے

بجھی ہے پیاس زمیں کی تو یہ تپش کیوں ہے

وہ ابر ہے تو برستا ہوا نظر آئے

بجا ہے اپنی عقیدت مگر سوال یہ ہے

وہ آدمی ہو تو کیونکر خدا نظر آئے

چلو کہ گھیر لیں اس کو لہو لہو چہرے

ہر ایک سمت اسے آئنہ نظر آئے

ہمیں نے تن سے جدا کر لیا ہے سر اپنا

بس ایک ہم تھے جو سب سے جدا نظر آئے

کہاں کہاں ابھی امکان زندگی ہے امیرؔ

دھواں چھٹے تو کوئی راستہ نظر آئے

(698) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kahin Salib Kahin Karbala Nazar Aae In Urdu By Famous Poet Ameer Qazalbash. Kahin Salib Kahin Karbala Nazar Aae is written by Ameer Qazalbash. Enjoy reading Kahin Salib Kahin Karbala Nazar Aae Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ameer Qazalbash. Free Dowlonad Kahin Salib Kahin Karbala Nazar Aae by Ameer Qazalbash in PDF.