رقص جنوں کی گرمئ تاثیر دیکھنا

رقص جنوں کی گرمئ تاثیر دیکھنا

کھلتا ہے کیسے حلقۂ زنجیر دیکھنا

گھس گھس کے پتھروں کو بنایا ہے آئنہ

دیکھیں وہ خواب ہم کو ہے تعبیر دیکھنا

حربے سب ان کے ان کو ہی لوٹا دئے گئے

حیرت سے بن گئے ہیں وہ تصویر دیکھنا

لکھ دی زبان زخم میں روداد زندگی

جسموں پہ اس کی شوخیٔ تحریر دیکھنا

اب تو وجود مقتل و زنداں پہ آ بنی

اب بیڑیاں نہ طوق نہ زنجیر دیکھنا

دیکھے ہیں بیٹھے بیٹھے مقدر کے تم نے کھیل

اٹھ کر ذرا کرشمۂ تدبیر دیکھنا

قصر حیات نو کی ہے بارود پر بنا

انجمؔ یہ پائیدارئ تعمیر دیکھنا

(879) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Raqs-e-junun Ki Garmi-e-tasir Dekhna In Urdu By Famous Poet Anjum Irfani. Raqs-e-junun Ki Garmi-e-tasir Dekhna is written by Anjum Irfani. Enjoy reading Raqs-e-junun Ki Garmi-e-tasir Dekhna Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Anjum Irfani. Free Dowlonad Raqs-e-junun Ki Garmi-e-tasir Dekhna by Anjum Irfani in PDF.