کٹ چکی تھی یہ نظر سب سے بہت دن پہلے

کٹ چکی تھی یہ نظر سب سے بہت دن پہلے

میں نے دیکھا تھا تجھے اب سے بہت دن پہلے

آج تک گوش بر آواز ہوں سناٹے میں

حرف اترا تھا ترے لب سے بہت دن پہلے

میں نے مستی میں یہ پوچھا تھا کہ ہستی کیا ہے

رفتگان مے و مشرب سے بہت دن پہلے

مسلک عشق فقیروں نے کیا تھا آغاز

اے مبلغ ترے مذہب سے بہت دن پہلے

پھر کسی مے کدۂ حسن میں ویسی نہ ملی

جیسی پی تھی کسی خوش لب سے بہت دن پہلے

ایک شخص اور ملا تھا مجھے تیرے جیسا

تو نہ تھا ذہن میں جب، جب سے بہت دن پہلے

حضرت شیخ کا اک رند سے کیسا رشتہ

ہاں ملے تھے کسی مطلب سے بہت دن پہلے

کیا تری سادگیٔ طبع نئی شے ہے شعورؔ

لوگ چلتے تھے اسی ڈھب سے بہت دن پہلے

(791) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

KaT Chuki Thi Ye Nazar Sab Se Bahut Din Pahle In Urdu By Famous Poet Anwar Shuoor. KaT Chuki Thi Ye Nazar Sab Se Bahut Din Pahle is written by Anwar Shuoor. Enjoy reading KaT Chuki Thi Ye Nazar Sab Se Bahut Din Pahle Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Anwar Shuoor. Free Dowlonad KaT Chuki Thi Ye Nazar Sab Se Bahut Din Pahle by Anwar Shuoor in PDF.