مشتاق بدستور زمانہ ہے تمہارا

مشتاق بدستور زمانہ ہے تمہارا

آنے سے بڑا کھیل نہ آنا ہے تمہارا

لیلیٰ کی حکایت بھی حکایت ہے تمہاری

شیریں کا فسانہ بھی فسانہ ہے تمہارا

اس دل کی خبر تم سے زیادہ کسے ہوگی

برتاؤ مگر بے خبرانہ ہے تمہارا

تم حسن مجسم ہو بلا شرکت غیرے

ناقابل تقسیم خزانہ ہے تمہارا

دل میں کوئی آ جائے تو واپس نہیں جاتا

دشوار یہاں سے کہیں جانا ہے تمہارا

تم سے متائثر ہیں نئے ہوں کہ پرانے

اسلوب نیا ہے کہ پرانا ہے تمہارا

کیوں روشنی و رنگ سے معمور نہ ہو دل

سنسان سہی آئنہ خانہ ہے تمہارا

سمجھایا بجھایا نہ کرو دل کو شعورؔ اب

کم بخت نے کہنا کبھی مانا ہے تمہارا

(1161) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mushtaq Ba-dastur Zamana Hai Tumhaara In Urdu By Famous Poet Anwar Shuoor. Mushtaq Ba-dastur Zamana Hai Tumhaara is written by Anwar Shuoor. Enjoy reading Mushtaq Ba-dastur Zamana Hai Tumhaara Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Anwar Shuoor. Free Dowlonad Mushtaq Ba-dastur Zamana Hai Tumhaara by Anwar Shuoor in PDF.