زخم دل بھی دکھا کے دیکھ لیا

زخم دل بھی دکھا کے دیکھ لیا

بس تمہیں آزما کے دیکھ لیا

داغ دل سے بھی روشنی نہ ملی

یہ دیا بھی جلا کے دیکھ لیا

شکوہ مٹتے ہیں کیوں کر آپ سے آپ

سامنے ان کے جا کے دیکھ لیا

مژدہ اے حسرت دل پر شوق

اس نے پھر مسکرا کے دیکھ لیا

آبرو اور بھی ہوئی پانی

اشک حسرت بہا کے دیکھ لیا

ترک الفت کے سن لئے الزام

راز دل کو چھپا کے دیکھ لیا

جو نہ دیکھا تھا آج تک ہم نے

دل کی باتوں میں آ کے دیکھ لیا

کوئی اپنا نہیں یہاں اے عرشؔ

سب کو اپنا بنا کے دیکھ لیا

(1261) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

ZaKHm-e-dil Bhi Dikha Ke Dekh Liya In Urdu By Famous Poet Arsh Malsiyani. ZaKHm-e-dil Bhi Dikha Ke Dekh Liya is written by Arsh Malsiyani. Enjoy reading ZaKHm-e-dil Bhi Dikha Ke Dekh Liya Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Arsh Malsiyani. Free Dowlonad ZaKHm-e-dil Bhi Dikha Ke Dekh Liya by Arsh Malsiyani in PDF.