تقدس مآب

اسرارؔ مبتلا ہوئے اک دن عذاب میں

یعنی گرفت زاہد عزت مآب میں

تقویٰ و زہد فقر تصوف مواخذات

کہتا تھا داستان مگر ایک باب میں

خوف خدا کچھ ایسا بٹھایا کہ الاماں

دن میں ذرا سکون نہ راحت تھی خواب میں

وہ اختلاج قلب ہوا تھا کہ ایک دن

حاضر ہوا حکیم مطب کی جناب میں

دو چار بار نبضیں ٹٹولیں تو دفعتاً

بولے کہ کچھ فساد ہے شاید لعاب میں

لازم ہے اس مرض میں افاقہ کے واسطے

صندل کو گھس کے پیجئے فوراً گلاب میں

جب یہ سنا تو ہاتھ کے طوطے ہی اڑ گئے

سوچا کہ اب تو موت کی آیا ہوں داب میں

سب کا چکا کے قرض کروں فکر عاقبت

جو عمر ہے گزاروں حصول ثواب میں

آتے ہی اس خیال کے گھر بار بیچ کر

ساقی کے پاس پہلے گیا اضطراب میں

ساقی سے جب طلب کیا کھاتا ادھار کا

زاہد کا بھی حساب تھا میرے حساب میں

(910) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Taqaddus-e-maab In Urdu By Famous Poet Asrar Jaamayee. Taqaddus-e-maab is written by Asrar Jaamayee. Enjoy reading Taqaddus-e-maab Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Asrar Jaamayee. Free Dowlonad Taqaddus-e-maab by Asrar Jaamayee in PDF.