ہمارے مابین

ایک خواب سے جب تم دوسرے خواب میں قدم رکھو

تو یہ خیال رہے

ایک زمین تمہارے اندر بھی اپنے لیے زمین بنا چکی ہے

جس پر ہزاروں

ننھی ننھی دعاؤں کی بالیاں پھوٹیں گی

تم ان دعاؤں کی زبان سمجھنا

ان لفظوں کو سننا

جنہیں تم نے

سفر کے گزشتہ مرحلے میں ادھر ادھر گھما دیا تھا

یہ دنیا

محض ایک فاصلے کا نام ہے

اور

تمہارے پانو بہت چھوٹے ہیں

ذرا مڑ کر دیکھو

تم اپنے خدا کو کہاں چھوڑ آئی ہو

تمہاری نمازوں کا نور کہاں رہ گیا ہے

دیکھو

ہمارے مابین

ایک دلدل ہے

اور اس دلدل میں

ایک چاند پھنسا ہوا ہے

جو تمہارے قدم ناپ رہا ہے

(605) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hamare Ma-bain In Urdu By Famous Poet Atiiqullah. Hamare Ma-bain is written by Atiiqullah. Enjoy reading Hamare Ma-bain Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Atiiqullah. Free Dowlonad Hamare Ma-bain by Atiiqullah in PDF.