قدم قدم نشان ڈھونڈھتا رہا

قدم قدم نشان ڈھونڈھتا رہا

میں اک نیا جہان ڈھونڈھتا رہا

بہت سے قافلے ملے تھے راہ میں

میں اپنا کاروان ڈھونڈھتا رہا

نکل گیا جو میں حدود وقت سے

تو مجھ کو آسمان ڈھونڈھتا رہا

ادھر میں در بدر مکان کے لئے

ادھر مجھے مکان ڈھونڈھتا رہا

عجیب شخص ہوں خوشی کا ایک پل

غموں کے درمیان ڈھونڈھتا رہا

مجھے بیان کر رہا تھا کوئی شخص

میں اپنی داستان ڈھونڈھتا رہا

(798) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Qadam Qadam Nishan DhunDhta Raha In Urdu By Famous Poet Azhar Abbas. Qadam Qadam Nishan DhunDhta Raha is written by Azhar Abbas. Enjoy reading Qadam Qadam Nishan DhunDhta Raha Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Azhar Abbas. Free Dowlonad Qadam Qadam Nishan DhunDhta Raha by Azhar Abbas in PDF.