کیا تیرا کیا میرا خواب

کیا تیرا کیا میرا خواب

جس کی قسمت اس کا خواب

بابا آنکھیں نعمت ہیں

مت دیکھا کر بابا خواب

سارے سروں پر دستاریں

خواب اور دیوانے کا خواب

میں نے اجرت مانگی تھی

اس نے ہاتھ پہ رکھا خواب

بانٹ آتے ہیں بچوں میں

روز اک جھوٹا سچا خواب

شب بھر آنکھ میں بھیگا تھا

پورے دن میں سوکھا خواب

اک صف میں محمود اور میں

یہ اوقات اور ایسا خواب

ہم اس شہر کے لوگ جہاں

تازہ ہوا کا جھونکا خواب

اکثر پکڑے جاتے ہیں

پہلا جرم اور پہلا خواب

(751) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kya Tera Kya Mera KHwab In Urdu By Famous Poet Azhar Adeeb. Kya Tera Kya Mera KHwab is written by Azhar Adeeb. Enjoy reading Kya Tera Kya Mera KHwab Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Azhar Adeeb. Free Dowlonad Kya Tera Kya Mera KHwab by Azhar Adeeb in PDF.