شکن اندر شکن یاد آ گیا ہے

شکن اندر شکن یاد آ گیا ہے

وصال تشنہ تن یاد آ گیا ہے

یہ دشت آرزو کی بے پناہی

گھنے سپنوں کا بن یاد آ گیا ہے

مرے رستے میں چٹانیں بہت ہیں

مجھے اب کوہ کن یاد آ گیا ہے

چراغ عریاں تن کو بھی بالآخر

ہوا کا پیرہن یاد آ گیا ہے

برستی جا رہیں بے تحاشا

ان آنکھوں کو وطن یاد آ گیا ہے

یہ کیسا خواب ہے آنکھوں میں بشریٰؔ

یہ کیا دیوانہ پن یاد آ گیا ہے

(921) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Shikan-andar-shikan Yaad Aa Gaya Hai In Urdu By Famous Poet Bushra Zaidi. Shikan-andar-shikan Yaad Aa Gaya Hai is written by Bushra Zaidi. Enjoy reading Shikan-andar-shikan Yaad Aa Gaya Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Bushra Zaidi. Free Dowlonad Shikan-andar-shikan Yaad Aa Gaya Hai by Bushra Zaidi in PDF.