مرحلہ

میری ہر اک نظر نے سجدہ کیا

رونق حسن و جان روئے نگار

پھر بھی جنبش نہ ہو سکی تجھ کو

کتنا مضبوط ہے ترا کردار

کیا خبر تجھ کو پیار ہو کہ نہ ہو

ہوں تری ہر خوشی کے ساتھ مگر

تیری فکر و ادا سمجھ نہ سکوں

بر محل جیسے بج سکے نہ گجر

ذہن کی کچھ عمیق راہوں میں

خود کو کھویا ہوا سا پاتا ہوں

جانے کیا ہوگا عشق کا حاصل

جانے کیا ہوگا چاہتوں کا فسوں

(1151) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Marhala In Urdu By Famous Poet Daur Afridi. Marhala is written by Daur Afridi. Enjoy reading Marhala Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Daur Afridi. Free Dowlonad Marhala by Daur Afridi in PDF.