ہماری جان تم ایسا کرو گی

ہماری جان تم ایسا کرو گی

ہماری جان کا سودا کرو گی

تبھی یہ دل تمہیں دیں گے بتاؤ

ذرا سی بات پر روٹھا کرو گی

چلو تکیہ تمہارے ہی سرہانے

وگرنہ رات بھر جھگڑا کرو گی

ہمیں بد معاش کہہ کر مار دو گی

کہیں گے ہم اگر بوسہ کرو گی

اجی ہم جانتے ہیں کے مری جاں

کرو گی جو بہت اچھا کرو گی

نگاہوں سے نگاہوں کو پکڑ کر

لبوں سے ہائے اف توبہ کرو گی

ارے شرما رہی ہو کیوں کہو بھی

نہا کر ہائے کیا پہنا کرو گی

(822) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hamari Jaan Tum Aisa Karogi In Urdu By Famous Poet Deepak Sharma Deep. Hamari Jaan Tum Aisa Karogi is written by Deepak Sharma Deep. Enjoy reading Hamari Jaan Tum Aisa Karogi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Deepak Sharma Deep. Free Dowlonad Hamari Jaan Tum Aisa Karogi by Deepak Sharma Deep in PDF.