پھر مرحلۂ خواب بہاراں سے گزر جا

پھر مرحلۂ خواب بہاراں سے گزر جا

موسم ہے سہانا تو گریباں سے گزر جا

شیشے کے مکاں اور نظر کے متحمل

دیوانہ نہ بن شہر نگاراں سے گزر جا

سب قتل کے اسباب بہم ہیں سر مقتل

ایسے میں پس و پیش نہ کر جاں سے گزر جا

پھر دیں گے وہی مشورۂ ترک محبت

احباب نما حلقۂ یاراں سے گزر جا

کچھ دور نہیں منزل مقصود تمنا

اک فاصلۂ قرب رگ جاں سے گزر جا

اے دلؔ انہیں ادراک کہاں نمرتیوں کا

جو کہتے ہیں پل بھر میں بیاباں سے گزر جا

(986) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Phir Marhala-e-KHwab-e-bahaaran Se Guzar Ja In Urdu By Famous Poet Dil Ayubi. Phir Marhala-e-KHwab-e-bahaaran Se Guzar Ja is written by Dil Ayubi. Enjoy reading Phir Marhala-e-KHwab-e-bahaaran Se Guzar Ja Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Dil Ayubi. Free Dowlonad Phir Marhala-e-KHwab-e-bahaaran Se Guzar Ja by Dil Ayubi in PDF.