ایک نظم ماں کے لیے

پہلی بار میں کب تکیے پر سر رکھ کر سوئی تھی

ان کے بدن کو ڈھونڈا تھا

اور روئی تھی

دو ہاتھوں نے بھینچ لیا تھا

گرم آغوش کی راحت میں

کیسی گہری نیند مجھے تب آئی تھی

کب دور ہوئی تھی پہلی بار

اپنے پیروں پر چل کر

بستر سے الگ پھر گھر سے الگ

اک لمبے سفر پر نکلی تھی

دھیرے دھیرے دور ہوئی کب

نرم بدن کی گرمی سے

اس میٹھی نیند کی راحت سے

اب سوچتی ہوں

اور روتی ہوں

(848) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ek Nazm Man Ke Liye In Urdu By Famous Poet Fatima Hasan. Ek Nazm Man Ke Liye is written by Fatima Hasan. Enjoy reading Ek Nazm Man Ke Liye Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Fatima Hasan. Free Dowlonad Ek Nazm Man Ke Liye by Fatima Hasan in PDF.