خواہشیں اپنی سرابوں میں نہ رکھے کوئی

خواہشیں اپنی سرابوں میں نہ رکھے کوئی

ان ہواؤں کو حبابوں میں نہ رکھے کوئی

چند لمحوں کا یہ جینا ہے غنیمت جانو

زندگی اپنی عذابوں میں نہ رکھے کوئی

آج ہر فرد ہے اک حسرت تعبیر لیے

اب خیالات کو خوابوں میں نہ رکھے کوئی

کام تحقیق کے عنواں پہ بڑھے گا کیسے

گر سوالوں کو جوابوں میں نہ رکھے کوئی

یہ بھی کیا ضد ہے کہ کانٹوں کو مہکنے دیجے

یعنی خوشبو کو گلابوں میں نہ رکھے کوئی

نیکیاں کتنی ہیں اعجازؔ حصار دل میں

خوبیاں ہوں تو خرابوں میں نہ رکھے کوئی

(663) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

KHwahishen Apni Sarabon Mein Na Rakkhe Koi In Urdu By Famous Poet Ghani Ejaz. KHwahishen Apni Sarabon Mein Na Rakkhe Koi is written by Ghani Ejaz. Enjoy reading KHwahishen Apni Sarabon Mein Na Rakkhe Koi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ghani Ejaz. Free Dowlonad KHwahishen Apni Sarabon Mein Na Rakkhe Koi by Ghani Ejaz in PDF.