کس قدر دل ربا نما ہے دل

کس قدر دل ربا نما ہے دل

خانۂ غیر ہو گیا ہے دل

ہر گھڑی کیوں نہ زلزلے میں رہے

مشہد حسرت و وفا ہے دل

موت بھی سہل کچھ نہیں اپنی

کس لیے طاقت آزما ہے دل

مصلحت اس میں ہو نہ کوئی کاش

دشمن جان ہو گیا ہے دل

سب سے لگ چلنے کی ہوئی ہے کھو

کس قدر صرف آشنا ہے دل

شیخ صنعاں کا یاد ہے قصہ

سخت کافر بری بلا ہے دل

اپنی حالت میں مبتلا ہوں آپ

دل ربا جاں ہے جاں ربا ہے دل

بل بے واماندگی کی تیز روی

جیسے جانے پہ آ گیا ہے دل

کس جفا کار کی وفا ہے جاں

کس ستم کش کا مدعا ہے دل

تیری الفت کا نقد داغ جگر

میری حسرت کا خوں بہا ہے دل

کہیے کس سے لگا لیا لگا

اے قلقؔ کیوں کے لگ چلا ہے دل

(736) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kis Qadar Dilruba-numa Hai Dil In Urdu By Famous Poet Ghulam Maula Qalaq. Kis Qadar Dilruba-numa Hai Dil is written by Ghulam Maula Qalaq. Enjoy reading Kis Qadar Dilruba-numa Hai Dil Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ghulam Maula Qalaq. Free Dowlonad Kis Qadar Dilruba-numa Hai Dil by Ghulam Maula Qalaq in PDF.