نظم

حقیر و ناتواں تنکا

ہوا کے دوش پر پراں

سمجھتا تھا کہ بحر و بر پہ میری حکمرانی ہے

مگر جھونکا ہوا کا ایک البیلا

تلون کیش

بے پروا

جب اس کے جی میں آئے رخ پلٹ جائے

ہوا آخر ہوا ہے کب کسی کا ساتھ دیتی ہے

ہوا تو بے وفا ہے کب کسی کا ساتھ دیتی ہے

ہوا پلٹی

بلندی کا فسوں ٹوٹا

حقیر و ناتواں تنکا

پڑا ہے خاک پستی پر

خدا جانے کوئی رہگیر بے پروا

جب اپنے پاؤں سے اس کو مسلتا ہے

تو اپنا خواب عظمت یاد کر کے اس کے دل پر کیا گزرتی ہے

(884) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Nazm In Urdu By Famous Poet Gopal Mittal. Nazm is written by Gopal Mittal. Enjoy reading Nazm Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Gopal Mittal. Free Dowlonad Nazm by Gopal Mittal in PDF.