حال دل بیمار سمجھ میں چارہ گروں کی آئے کم

حال دل بیمار سمجھ میں چارہ گروں کی آئے کم

بے چینی ہو جائے زیادہ درد اگر ہو جائے کم

اشک نگل جاؤں تو یقیناً شدت غم ہو جائے کم

دل کا جھلس جانا لازم ہے آہ جو لب پر آئے کم

مجھ کو ہے تسلیم قفس میں پھولوں کے ہیں سائے کم

ہائے مگر وہ جن کو چمن کی آب و ہوا راس آئے کم

راہ طلب میں ہر منزل پر ہو تجدید عزم سفر

رہرو کو آرام نہ آئے اور جو آئے آئے کم

قامت فن کی بات الگ معیار ہنر کی بات الگ

شہر سخن گنجان ہے لیکن ہیں میرے ہم سایے کم

اپنے عیب سے واقف ہونا سب سے بڑا ہے کار ہنر

آدمی خود آئینہ دیکھے اوروں کو دکھلائے کم

پوچھنے والو حال نہ پوچھو عشق میں اب یہ عالم ہے

خود پر ہنسنا آئے زیادہ دل پر رونا آئے کم

عارض رنگیں کہنے میں توصیف تو ہے تشبیہ نہیں

پھول پہ آئے اس کی شباہت پھول کی اس پر آئے کم

شہر نفس سے وادئ جاں تک سیکڑوں نازک رشتے ہیں

سانس نہ رکنے پائے اخگرؔ درد نہ ہونے پائے کم

(756) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Haal-e-dil-e-bimar Samajh Mein Chaaragaron Ki Aae Kam In Urdu By Famous Poet Haneef Akhgar. Haal-e-dil-e-bimar Samajh Mein Chaaragaron Ki Aae Kam is written by Haneef Akhgar. Enjoy reading Haal-e-dil-e-bimar Samajh Mein Chaaragaron Ki Aae Kam Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Haneef Akhgar. Free Dowlonad Haal-e-dil-e-bimar Samajh Mein Chaaragaron Ki Aae Kam by Haneef Akhgar in PDF.