جلوہ گر سوچوں میں ہیں کچھ آگہی کے آفتاب

جلوہ گر سوچوں میں ہیں کچھ آگہی کے آفتاب

روشنی سے لکھ رہا ہوں زندگانی کا نصاب

پتھروں سے کب تلک باندھے گی امید وفا

زندگی دیکھے گی کب تک جاگتی آنکھوں سے خواب

کیا خبر وہ کون ہیں روز جزا کے منتظر

چشم بینا کے لیے ہر روز ہے روز حساب

خاک زندہ گر کرے حسن ازل کی آرزو

درمیاں رہتا نہیں پھر کوئی بھی تار حجاب

جانتے ہیں وہ حصول مایہ کی ہر اک سبیل

حفظ ہیں سجادگاں کو خانقاہی کے نصاب

انقلاب صبح کی کچھ کم نہیں یہ بھی دلیل

پتھروں کو دے رہے ہیں آئنے کھل کر جواب

(656) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jalwa-gar Sochon Mein Hain Kuchh Aagahi Ke Aaftab In Urdu By Famous Poet Haneef Sajid. Jalwa-gar Sochon Mein Hain Kuchh Aagahi Ke Aaftab is written by Haneef Sajid. Enjoy reading Jalwa-gar Sochon Mein Hain Kuchh Aagahi Ke Aaftab Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Haneef Sajid. Free Dowlonad Jalwa-gar Sochon Mein Hain Kuchh Aagahi Ke Aaftab by Haneef Sajid in PDF.