فضاؤں میں کچھ ایسی کھلبلی تھی

فضاؤں میں کچھ ایسی کھلبلی تھی

کلیجہ تھام کر وحشت چلی تھی

کبھی اس کی جوانی منچلی تھی

کبھی دنیا بھی سانچے میں ڈھلی تھی

یہی آئینہ در آئینہ الفت

کبھی عکس‌ خفی نقش جلی تھی

نہ چھوڑا سرد جھونکوں نے وفا کو

جو شاخ درد کی تنہا کلی تھی

بگاڑا کس نے ہے طبع جہال کو

کبھی یہ رند مشرب بھی ولی تھی

محیط ہنگامۂ آفاق پر ہے

صدائے درد جو دل میں پلی تھی

غنیمت جانئے پھر نیم روشن

چراغ راہ سے اپنی گلی تھی

برا ہو آگہی کا زیست ورنہ

گزر جاتی بری تھی یا بھلی تھی

ہمیں نے فوقؔ چاہا زندگی کو

ہمیں سے کشت غم پھولی پھلی تھی

(813) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Fazaon Mein Kuchh Aisi Khalbali Thi In Urdu By Famous Poet Hanif Fauq. Fazaon Mein Kuchh Aisi Khalbali Thi is written by Hanif Fauq. Enjoy reading Fazaon Mein Kuchh Aisi Khalbali Thi Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Hanif Fauq. Free Dowlonad Fazaon Mein Kuchh Aisi Khalbali Thi by Hanif Fauq in PDF.