ہو تیری یاد کا دل میں گزر آہستہ آہستہ

ہو تیری یاد کا دل میں گزر آہستہ آہستہ

کرے یہ چاند صحرا میں سفر آہستہ آہستہ

بہت تیزی سے دنیا چھین لے گی جب تجھے مجھ سے

تو پھر اس دل میں ایسے مت اتر آہستہ آہستہ

کہ ہم دھوکے میں رکھیں دوستوں کو خوش کلامی سے

ہمیں آ ہی گیا یہ بھی ہنر آہستہ آہستہ

کہیں سے ایک ویرانی کا سایا پھیلتا آیا

ہوئے بے رنگ سب دیوار و در آہستہ آہستہ

نہ ٹوٹے اور کچھ دن تجھ سے رشتہ اس طرح میرا

مجھے برباد کر دے تو مگر آہستہ آہستہ

یہ خاموشی یہاں کا حسن ہے رکھنا خیال اس کا

کمالؔ اس دشت ویراں سے گزر آہستہ آہستہ

(902) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ho Teri Yaad Ka Dil Mein Guzar Aahista Aahista In Urdu By Famous Poet Hasan Akbar Kamal. Ho Teri Yaad Ka Dil Mein Guzar Aahista Aahista is written by Hasan Akbar Kamal. Enjoy reading Ho Teri Yaad Ka Dil Mein Guzar Aahista Aahista Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Hasan Akbar Kamal. Free Dowlonad Ho Teri Yaad Ka Dil Mein Guzar Aahista Aahista by Hasan Akbar Kamal in PDF.