ذرا سی چوٹ لگی تھی کہ چلنا بھول گئے

ذرا سی چوٹ لگی تھی کہ چلنا بھول گئے

شریف لوگ تھے گھر سے نکلنا بھول گئے

تری امید پہ شاید نہ اب کھرے اتریں

ہم اتنی بار بجھے ہیں کہ جلنا بھول گئے

تمہیں تو علم تھا بستی کے لوگ کیسے ہیں

تم اس کے بعد بھی کپڑے بدلنا بھول گئے

ہمیں تو چاند ستاروں کو رسوا کرنا تھا

سو جان بوجھ کے اک روز ڈھلنا بھول گئے

حسیبؔ سوز جو رسی کے پل پہ چلتے تھے

پڑا وہ وقت کہ سڑکوں پہ چلنا بھول گئے

(2580) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Zara Si ChoT Lagi Thi Ki Chalna Bhul Gae In Urdu By Famous Poet Haseeb Soz. Zara Si ChoT Lagi Thi Ki Chalna Bhul Gae is written by Haseeb Soz. Enjoy reading Zara Si ChoT Lagi Thi Ki Chalna Bhul Gae Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Haseeb Soz. Free Dowlonad Zara Si ChoT Lagi Thi Ki Chalna Bhul Gae by Haseeb Soz in PDF.