اس شہر خفتگاں میں کوئی تو اذان دے

اس شہر خفتگاں میں کوئی تو اذان دے

ایسا نہ ہو زمیں کا جواب آسمان دے

پڑھنا ہے تو نوشتۂ بین السطور پڑھ

تحریر بے حروف کے معنی پہ دھیان دے

سورج تو کیا بجھے گا مگر اے ہوائے مہر

تپتی زمیں پہ ابر کی چادر ہی تان دے

اب دھوپ سے گریز کرو گے تو ایک دن

ممکن ہے سایہ بھی نہ کوئی سائبان دے

میں سوچتا ہوں اس لیے شاید میں زندہ ہوں

ممکن ہے یہ گمان حقیقت کا گیان دے

میں سچ تو بولتا ہوں مگر اے خدائے حرف

تو جس میں سوچتا ہے مجھے وہ زبان دے

سورج کے گرد گھوم رہا ہوں زمیں کے ساتھ

اس گردش مدام سے مجھ کو امان دے

میں تنگیٔ مکان سے نہ ہو جاؤں تنگ دل

اپنی طرح مجھے بھی کوئی لا مکان دے

میری گواہی دینے لگی میری شاعری

یا رب مرے سخن کو وہ حسن بیان دے

(887) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Is Shahr-e-KHuftgan Mein Koi To Azan De In Urdu By Famous Poet Himayat Ali Shayar. Is Shahr-e-KHuftgan Mein Koi To Azan De is written by Himayat Ali Shayar. Enjoy reading Is Shahr-e-KHuftgan Mein Koi To Azan De Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Himayat Ali Shayar. Free Dowlonad Is Shahr-e-KHuftgan Mein Koi To Azan De by Himayat Ali Shayar in PDF.