آپ بیتی

زمانے کے صحرا میں گلے سے بچھڑی ہوئی بھیڑ

تنہا پشیماں ہراساں ہراساں

امید و محبت کی اک جوت آنکھوں میں اپنی جگائے

ہر اک راہرو کی طرف دیکھتی ہے

کہ ان میں ہی شاید کوئی میرے گلے کا بھی پاسباں ہو

مگر اس بیاباں میں شاید سراب اور پرچھائیوں کے سوا

کچھ نہیں ہے

مجھے کون سینے سے اپنے لگائے

کہ عیسیٰ تو مدت ہوئی آسمانوں میں گم ہو چکے ہیں!

(691) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

Aap-biti In Urdu By Famous Poet Iftikhar Aazmi. Aap-biti is written by Iftikhar Aazmi. Enjoy reading Aap-biti Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iftikhar Aazmi. Free Dowlonad Aap-biti by Iftikhar Aazmi in PDF.