نہ میں حال دل سے غافل نہ ہوں اشک بار اب تک

نہ میں حال دل سے غافل نہ ہوں اشک بار اب تک

میری بے بسی پہ بھی ہے مجھے اختیار اب تک

میرے باغ دل پہ آخر یہ بہار بھی ستم ہے

جو گلاب ہم نے بوئے وہ ہیں خار دار اب تک

کوئی آس مجھ کو روکے تیری جستجو سے کافر

میں اگرچہ ہو چکا تھا کبھی شرمسار اب تک

یہ نصیب ہی نہیں تھا کہ میں اپنا حال جی لوں

میں ہوں اپنی خستگی کا خود سوگوار اب تک

جو بہائے چند قطرے جو سجائے کچھ تبسم

مجھے ایسی اک خوشی کا رہا انتظار اب تک

یہ عجیب داستان ہے میرے بے نیاز دل کی

جو اسے سمجھ نہ پایا ہے اسی سے پیار اب تک

میں کسی کے اشک پونچھوں تو وہ غم گسار میرا

یہ سمجھ کے درد ڈھویا میں نے بار بار اب تک

میں کسے کہوں اے بالغؔ میرا غم نواز تو ہے

میری بیکسی کا کس کو ہوا اعتبار اب تک

(981) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Na Main Haal-e-dil Se Ghafil Na Hun Ashk-bar Ab Tak In Urdu By Famous Poet Irfan Ahmad Mir. Na Main Haal-e-dil Se Ghafil Na Hun Ashk-bar Ab Tak is written by Irfan Ahmad Mir. Enjoy reading Na Main Haal-e-dil Se Ghafil Na Hun Ashk-bar Ab Tak Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Irfan Ahmad Mir. Free Dowlonad Na Main Haal-e-dil Se Ghafil Na Hun Ashk-bar Ab Tak by Irfan Ahmad Mir in PDF.