وفا کیش و وفا نا آشنا کیا

وفا کیش و وفا نا آشنا کیا

محبت میں بلاؤں کا گلہ کیا

یہی دو ایک نغمے وہ بھی بے صوت

شکستہ ساز ہوں میری صدا کیا

نہ دیکھیں وہ ہمارے دل کی میت

دل مرحوم کا اب خوں بہا کیا

عداوت بجلیوں کی مول لے لی

چمن میں دو گھڑی کو میں ہنسا کیا

یہ عقل و آگہی کے خام دعوے

کبھی سوچا بھی یہ تو نے کہ تھا کیا

فقط اک زیر لب مبہم تبسم

ہماری آرزو کیا مدعا کیا

وفائیں عین ایمان محبت

محبت میں وفاؤں کا صلہ کیا

شناور کے لئے گرداب ساحل

غم بے چارگیٔ ناخدا کیا

ترا پرتو ہے جس کو حسن کہہ دیں

مقابل ہو ترے ہے دوسرا کیا

محبت کی یہ وہ منزل ہے جس میں

دوائے درد و درد لا دوا کیا

زمانے بھر نے نظریں پھیر لی ہیں

ہوئے ہو تم بس اک ہم سے خفا کیا

مجھے ساری خدائی مل گئی ہے

دیا ہے تم نے درد لا دوا کیا

جو سر مستی ہے ان آنکھوں میں پنہاں

جلیلؔ اس دخت رز میں وہ مزا کیا

(738) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Wafa-kesh-o-wafa-na-ashna Kya In Urdu By Famous Poet Jaleel Sherkoti. Wafa-kesh-o-wafa-na-ashna Kya is written by Jaleel Sherkoti. Enjoy reading Wafa-kesh-o-wafa-na-ashna Kya Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jaleel Sherkoti. Free Dowlonad Wafa-kesh-o-wafa-na-ashna Kya by Jaleel Sherkoti in PDF.