کیا کریں تدبیر وحشت اے دل دیوانہ ہم

کیا کریں تدبیر وحشت اے دل دیوانہ ہم

اس سے مل بھی تو نہیں سکتے ہیں آزادانہ ہم

ہم رہیں دوری کش مئے غیر مست ارغواں

آج ٹکرا دیں گے ہر پیمانے سے پیمانہ ہم

ڈھونڈھ لے گا آپ منزل کاروان زندگی

غیر کا احسان کیوں لیں ہمت مردانہ ہم

لب رہے خاموش لیکن ساری باتیں ہو گئیں

اک نظر میں کہہ گئے افسانہ در افسانہ ہم

جس طرح انساں کو لے ڈوبے ہیں شیخ و برہمن

لاؤ ساغر میں ڈبو دیں مسجد و بت خانہ ہم

جس کو دنیا میں کسی نے منہ لگایا ہی نہیں

محفل رنداں میں ہیں ٹوٹا ہوا پیمانہ ہم

کاش کوئی دیکھ ہی لیتا نگاہ لطف سے

آئے تھے محفل میں جامیؔ کتنے مشتاقانہ ہم

(552) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kya Karen Tadbir-e-wahshat Ai Dil-e-diwana Hum In Urdu By Famous Poet Jami Rudaulvi. Kya Karen Tadbir-e-wahshat Ai Dil-e-diwana Hum is written by Jami Rudaulvi. Enjoy reading Kya Karen Tadbir-e-wahshat Ai Dil-e-diwana Hum Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jami Rudaulvi. Free Dowlonad Kya Karen Tadbir-e-wahshat Ai Dil-e-diwana Hum by Jami Rudaulvi in PDF.