مرنا تقدیر ہے زنجیر بجا لو پہلے

مرنا تقدیر ہے زنجیر بجا لو پہلے

کچھ ہو صیاد سے آنکھیں تو ملا لو پہلے

ابر تم کھل کے برسنا سر گلزار حیات

دشمن گل پہ ذرا برق گرا لو پہلے

دار کی سمت رواں ہو مگر اے دیوانو

اک جہاں داد گر اپنا تو بنا لو پہلے

عشق کا زہر جو گھل جائے تو پی لو بے غم

جام مے اور ذرا تیز ملا لو پہلے

عرش تقدیس کو جاتے ہوئے اے آدم نو

کہکشاں گرد ہے رستے سے ہٹا لو پہلے

تم نے سن رکھا ہے آزادیٔ جاویدؔ کا نام

مرگ کی آنکھ سے آنکھیں تو ملا لو پہلے

(463) ووٹ وصول ہوئے

جاوید لاہوری کی شاعری

Your Thoughts and Comments

Marna Taqdir Hai Zanjir Baja Lo Pahle In Urdu By Famous Poet Javed Lahori. Marna Taqdir Hai Zanjir Baja Lo Pahle is written by Javed Lahori. Enjoy reading Marna Taqdir Hai Zanjir Baja Lo Pahle Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Javed Lahori. Free Dowlonad Marna Taqdir Hai Zanjir Baja Lo Pahle by Javed Lahori in PDF.