ہر اک منظر بدلتا جا رہا ہے

ہر اک منظر بدلتا جا رہا ہے

یہ لمحہ بھی گزرتا جا رہا ہے

ترا احساس اک مدت سے میری

رگ و پے میں اترتا جا رہا ہے

شکایت زندگی سے کرتے کرتے

وہ اک اک لمحہ مرتا جا رہا ہے

پڑا ہے جب سے تیرا عکس اس میں

یہ آئینہ سنورتا جا رہا ہے

ورق یادوں کے کس نے کھول ڈالے

مرا کمرہ مہکتا جا رہا ہے

یہ دنیا تو سمٹتی جا رہی ہے

مگر انساں بکھرتا جا رہا ہے

(428) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rais Siddiqui. is written by Rais Siddiqui. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rais Siddiqui. Free Dowlonad  by Rais Siddiqui in PDF.