آج تو رونے کو جی ہو جیسے

آج تو رونے کو جی ہو جیسے

پھر کوئی آس بندھی ہو جیسے

شہر میں پھرتا ہوں تنہا تنہا

آشنا ایک وہی ہو جیسے

ہر زمانے کی صدائے معتوب

میرے سینے سے اٹھی ہو جیسے

خوش ہوئے ترک وفا کر کے ہم

اب مقدر بھی یہی ہو جیسے

اس طرح شب گئے ٹوٹی ہے امید

کوئی دیوار گری ہو جیسے

یاس آلود ہے ایک ایک گھڑی

زرد پھولوں کی لڑی ہو جیسے

میں ہوں اور وعدۂ فردا تیرا

اور اک عمر پڑی ہو جیسے

بے کشش ہے وہ نگاہ صد لطف

اک محبت کی کمی ہو جیسے

کیا عجب لمحۂ غم گزرا ہے

عمر اک بیت گئی ہو جیسے

(432) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rajinder Manchanda, Bani. is written by Rajinder Manchanda, Bani. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rajinder Manchanda, Bani. Free Dowlonad  by Rajinder Manchanda, Bani in PDF.