ساقی جو دئے جائے یہ کہہ کر کہ پئے جا

ساقی جو دئے جائے یہ کہہ کر کہ پئے جا

تو میں بھی پئے جاؤں یہ کہہ کر کہ دیئے جا

جانے کی جو ضد ہے تو مجھے زہر دئے جا

اتنا تو کہا مان لے اتنا تو کئے جا

کچھ اور نہ کر مجھ پہ جفائیں تو کئے جا

کچھ اور نہ لے میری دعائیں تو لئے جا

کیا لذت تعزیر نے مجبور کیا ہے

آتا ہے یہی جی میں کہ تقصیر کئے جا

کم بخت رساؔ تیری رسائی نہیں ان تک

تو خوب سا اسلام کو بدنام کئے جا

(437) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rasa Rampuri. is written by Rasa Rampuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rasa Rampuri. Free Dowlonad  by Rasa Rampuri in PDF.