ساقی جو دیئے جائے یہ کہہ کر کہ پئے جا

ساقی جو دیئے جائے یہ کہہ کر کہ پئے جا

تو میں بھی پئے جاؤں یہ کہہ کر کہ دیئے جا

جانے کی جو ضد ہے تو مجھے زہر دیئے جا

اتنا تو کہا مان لے اتنا تو کئے جا

کچھ اور نہ کر مجھ پہ جفائیں تو کئے جا

کچھ اور نہ لے میری دعائیں تو لیے جا

کیا لذت تعزیر نے مجبور کیا ہے

آتا ہے یہی جی میں کہ تقصیر کئے جا

کمبخت رساؔ تیری رسائی نہیں ان تک

تو خوب سا اس نام کو بد نام کئے جا

(520) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rasa Rampuri. is written by Rasa Rampuri. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rasa Rampuri. Free Dowlonad  by Rasa Rampuri in PDF.