طرح کشاں جسے ہجران یار کہتے ہیں

طرح کشاں جسے ہجران یار کہتے ہیں

ہم اس کو وصل ہمیشہ بہار کہتے ہیں

روا روی میں جو خاکہ سا کھنچ گیا تھا کبھی

اسے بھی معتقداں شاہ کار کہتے ہیں

وہ مہملات سے نکتے نکال سکتا ہے

اسے فطانت عنقا شکار کہتے ہیں

نہیں ہیں صنعت ذو الوجہتین کے قائل

کہ حرف حق ہو تو ہم آشکار کہتے ہیں

بہار نام ہے تہذیب موسم دل کا

عوام موسم گل کو بہار کہتے ہیں

انہیں سے پوچھ کہ یہ استعارہ کس سے ہے

نفس کو جو نفس مستعار کہتے ہیں

وفا نہ کر تو ہماری وفا کی داد ہی دے

ترے فراق کو ہم انتظار کہتے ہیں

یہیں تلک جو مرے ساتھ آ کے لوٹ گئے

وہ سنگ میل کو سنگ مزار کہتے ہیں

کناریار وہاں سے بس اک شلنگ پہ ہے

وہ جس کو کج کلہاں اوج دار کہتے ہیں

(696) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Rasheed Kausar Farooqi. is written by Rasheed Kausar Farooqi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Rasheed Kausar Farooqi. Free Dowlonad  by Rasheed Kausar Farooqi in PDF.