رنگ پر جب وہ بزم ناز آئی

رنگ پر جب وہ بزم ناز آئی

ہم اٹھے لے کے درد تنہائی

کس سے پوچھیں طلسم ہستی میں

ہم تماشا ہیں یا تماشائی

تھا غم عشق جاں گداز مگر

کچھ اسی غم نے کی مسیحائی

ہائے کس سادگی سے سیکھا ہے

حسن نے اہتمام رعنائی

آخر شب زبان شمع پہ ہے

داستان ہجوم تنہائی

چند خونیں جگر ہوئے رسوا

مسکرایا چمن بہار آئی

چپ رہے ہم تو خوں ہوا دل کا

بات کی ہے تو آنکھ بھر آئی

ہائے اس دور عقل و دانش نے

کر دیا آدمی کو سودائی

ہم چمن میں نہ تھے تو خود ہی روشؔ

بوئے گل دشت تک چلی آئی

(399) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Ravish Siddiqi. is written by Ravish Siddiqi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ravish Siddiqi. Free Dowlonad  by Ravish Siddiqi in PDF.