وبال جان ہر اک بال ہے میاں

وبال جان ہر اک بال ہے میاں

تعلق دل کا کیا جنجال ہے میاں

طلب میں کون دنیا کی ہو پامال

یہ بیت المال کچھ بھی مال ہے میاں

یہ کالائے جہاں کا منہ ہو کالا

اگر سمجھو تو جی کا کال ہے میاں

سنا ہوگا جو کچھ مجنوں کا احوال

وہی اپنے بھی حسب حال ہے میاں

تڑپ کر رو بہ رو ہم اس کے مر گئے

نہ پوچھو کیا مرا احوال ہے میاں

قدم رکھتے تمہارے دل تڑپ گئے

یہ کوئی چال ہے بھونچال ہے میاں

نہیں جاتا ڈفالی پن کا سودا

عجب سر پر مرے دھمال ہے میاں

کھلا کب مولوی سے عقدۂ دل

بہت یہ مسئلہ اشکال ہے میاں

اگر ہے قول تو معصوم کا ہے

سوا اس کے تو قیل و قال ہے میاں

رضاؔ کیا مل گئے اس جنگ جو سے

تمہارا آج چہرہ لال ہے میاں

(489) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Raza Azimabadi. is written by Raza Azimabadi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Raza Azimabadi. Free Dowlonad  by Raza Azimabadi in PDF.