کسی بھی وہم کو خود پر سوار مت کرنا

کسی بھی وہم کو خود پر سوار مت کرنا

خیال یار کو گرد و غبار مت کرنا

خلاف واقعہ کچھ بھی ہو سن سنا لینا

یہی طریقہ مگر اختیار مت کرنا

تمہاری آنکھ میں نفرت ہو دوسروں کے لئے

تم اپنی ذات سے اتنا بھی پیار مت کرنا

نشہ چڑھا ہے تو پھر یہ اتر بھی جائے گا

جو ہے سرور تو اس کو خمار مت کرنا

کوئی بھی رت ہو وہ اپنا جمال رکھتی ہے

خزاں جو آئے تو اس کو بہار مت کرنا

غموں کے ساتھ تو جینا ہے عمر بھر کے لئے

خوشی کے ساتھ تو ان کو شمار مت کرنا

کسی کو جان کے انجان بن کے ملنا سعدؔ

کسی کے ساتھ بھی یہ ظلم یار مت کرنا

(673) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saadullah Shah. is written by Saadullah Shah. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saadullah Shah. Free Dowlonad  by Saadullah Shah in PDF.