اندھیرے سے زیادہ روشنی تکلیف دیتی ہے

اندھیرے سے زیادہ روشنی تکلیف دیتی ہے

زمانے کو مری زندہ دلی تکلیف دیتی ہے

بہت اچھا تھا جب نا آشنا تھا حسن دنیا سے

مجھے اب ہوشمندی آگہی تکلیف دیتی ہے

وہ اکثر چھیڑ دیتے ہیں مرے دیرینہ زخموں کو

نہ جانے کیوں انہیں میری خوشی تکلیف دیتی ہے

جو اپنے سینوں میں دل کی بہ جائے سنگ رکھتے ہیں

انہیں ہم اہل دل کی سر خوشی تکلیف دیتی ہے

ہو تکمیل ہوس جس دوستی کا منتہا اے دل

مجھے وہ رسم و راہ عاشقی تکلیف دیتی ہے

خدا کے فضل سے مجھ کو سبھی کچھ مل گیا لیکن

مجھے اس بزم میں ان کی کمی تکلیف دیتی ہے

سحرؔ وابستہ میری شاعری ہے ان کی یادوں سے

کبھی پر کیف ہوتی ہے کبھی تکلیف دیتی ہے

(528) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sahar Mahmood. is written by Sahar Mahmood. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sahar Mahmood. Free Dowlonad  by Sahar Mahmood in PDF.