پھول اس خاکداں کے ہم بھی ہیں

پھول اس خاکداں کے ہم بھی ہیں

مدعی دو جہاں کے ہم بھی ہیں

بہتے دھارے پہ ہے قیام اپنا

ساتھ موج رواں کے ہم بھی ہیں

کہہ رہا ہے سکوت لالہ و گل

زخم خوردہ زباں کے ہم بھی ہیں

دور رہتے ہیں کیوں جہاں والے

رہنے والے جہاں کے ہم بھی ہیں

ساتھ مثل غبار ہو لیں گے

منتظر کارواں کے ہم بھی ہیں

سیفؔ یہ چشمکیں یہ رنگ بہار

کیا اسی گلستاں کے ہم بھی ہیں

(476) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saifuddin Saif. is written by Saifuddin Saif. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saifuddin Saif. Free Dowlonad  by Saifuddin Saif in PDF.