دوست اپنے ہیں لوگ اپنے ہیں

دوست اپنے ہیں لوگ اپنے ہیں

جھوٹ پر جن کے ہونٹ کپنے ہیں

خوش رہیں گے وہ دوست تم سے بھی

سامنے ان کے نام جپنے ہیں

یہ ادھیکار آپ کب دیں گے

کچھ ہمارے بھی یار سپنے ہیں

لکھ رہے ہو جو جھوٹ کاغذ پر

کیا رسالوں میں لیکھ چھپنے ہیں

اور کچھ خاک چھاننی ہوگی

پنڈلیوں میں سفر سڑپنے ہیں

تم کو حیرت نہیں ہے حیرت ہے

اس زمانے میں لوگ اپنے ہیں

سوچ کندن بنے گی پھر ساجدؔ

ذہن میں کچھ وچار تپنے ہیں

(611) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sajid Premi. is written by Sajid Premi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sajid Premi. Free Dowlonad  by Sajid Premi in PDF.