کاٹھ کی لڑکیاں بنا لی ہیں

کاٹھ کی لڑکیاں بنا لی ہیں

میں نے کٹھ پتلیاں بنا لی ہیں

نام اس کا لکھا ہے کاغذ پر

کارگر انگلیاں بنا لی ہیں

آندھیو تم گناہ کر ڈالو

پھوس کی جھگیاں بنا لی ہیں

ان کو میرے نصیب میں لکھ دو

چاند سی روٹیاں بنا لی ہیں

نیر تو لاؤ بدلیو جا کر

تال میں مچھلیاں بنا لی ہیں

گھر میں تازہ ہوائیں آئیں گی

ذہن میں کھڑکیاں بنا لی ہیں

اب خزاں کو سلام بھیجوں گا

شاخوں پر پتیاں بنا لی ہیں

میری باتوں میں کچھ اثر دے دو

ہونٹوں پر سرخیاں بنا لی ہیں

دل کو بہلا رہا ہوں ساجدؔ جی

موم کی تتلیاں بنا لی ہیں

(397) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sajid Premi. is written by Sajid Premi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sajid Premi. Free Dowlonad  by Sajid Premi in PDF.