وہ مرے دل کی روشنی وہ مرے داغ لے گئی

وہ مرے دل کی روشنی وہ مرے داغ لے گئی

ایسی چلی ہوائے شام سارے چراغ لے گئی

شاخ و گل و ثمر کی بات کون کرے کہ ایک رات

باد شمال آئی تھی باغ کا باغ لے گئی

وقت کی موج تند رو آئی تھی سوئے مے کدہ

میری شراب پھینک کر میرے ایاغ لے گئی

دل کا حساب کیا کریں دل تو اسی کا مال تھا

نکہت زلف عنبریں اب کے دماغ لے گئی

باغ تھا اس میں حوض تھا حوض تھا اس میں پھول تھا

غیر کی بے بصیرتی مجھ سے سراغ لے گئی

(412) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saleem Ahmed. is written by Saleem Ahmed. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saleem Ahmed. Free Dowlonad  by Saleem Ahmed in PDF.