نوحہ

یہ کیسی سازش ہے جو ہواؤں میں بہہ رہی ہے

میں تیری یادوں کی ساری شمعیں

بجھا کے خوابوں میں چل رہا ہوں

تری محبت مجھے ندامت سے دیکھتی ہے

وہ آبگینہ ہوں خواہشوں کا

کہ دھیرے دھیرے پگھل رہا ہوں

یہ میری آنکھوں میں

کیسا صحرا ابھر رہا ہے

میں بال روموں میں بجھ رہا ہوں

شراب خانوں میں جل رہا ہوں

جو میرے اندر دھڑک رہا تھا

وہ مر رہا ہے

(350) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Saqi Faruqi. is written by Saqi Faruqi. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Saqi Faruqi. Free Dowlonad  by Saqi Faruqi in PDF.