شادی کے جو افسانے ہیں رنگین بہت ہیں

شادی کے جو افسانے ہیں رنگین بہت ہیں

لیکن جو حقائق ہیں وہ سنگین بہت ہیں

ابلیس بچارے ہی کو بے کار نہ کوسو

انسان کے اندر بھی شیاطین بہت ہیں

بخشیش کی صورت انہیں دیتے رہو رشوت

سرکار کے دفتر میں مساکین بہت ہیں

اس دور کے مردوں کی جو کی شکل شماری

ثابت ہوا دنیا میں خواتین بہت ہیں

جب حضرت ناصح نے کیا مرغ تناول

فرمایا کہ دالوں میں پروٹین بہت ہیں

محسوس ہوا سن کے تقاریر مغلظ

اب اہل سیاست میں بھی چرکین بہت ہیں

تنخواہ کا ہو جائے گا پل بھر میں کباڑا

بیگم تری فرمائشیں دو تین بہت ہیں

خدشہ ہے کہ اس شوخ کا بڑھ جائے نہ بی پی

شاہدؔ ترے اشعار جو نمکین بہت ہیں

(473) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sarfaraz Shahid. is written by Sarfaraz Shahid. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sarfaraz Shahid. Free Dowlonad  by Sarfaraz Shahid in PDF.