تلخیص کے بدن میں تفسیر بولتی ہے

تلخیص کے بدن میں تفسیر بولتی ہے

تکمیل آرزو میں تدبیر بولتی ہے

یہ معجزہ بھی دیکھا ہم نے کمال فن کا

چپ ہو اگر مصور تصویر بولتی ہے

تزئین انجمن کے ہم نے جو خواب دیکھے

اب کرچیوں میں ان کی تعبیر بولتی ہے

وہ لب کشا ہو جس دم لگتا ہے ہر کسی کو

ہر لفظ میں اسی کی تقدیر بولتی ہے

بنتا ہے مفلسوں کا وہ غم گسار لیکن

انداز گفتگو میں جاگیر بولتی ہے

جذبوں پہ لاکھ کوئی پابندیاں لگا دے

اظہار میں انہی کی تاثیر بولتی ہے

خاموش ہیں قفس کے دیوار و در تو کیا ہے

ٹکرا کے ہر قدم سے زنجیر بولتی ہے

جب آگہی کا اژدر ڈستا ہے آدمی کو

مفہوم ناچتے ہیں تحریر بولتی ہے

(885) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sarwar Arman. is written by Sarwar Arman. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sarwar Arman. Free Dowlonad  by Sarwar Arman in PDF.