ارتقا

آگہی

چند سمجھوتوں کا

لا متناہی سلسلہ ہے

جو مجھے میرے شعور کے

انعام میں دیا جا رہا ہے

زندگی!!

صرف ایک طویل ہجر کا ذائقہ ہے

جو مجھے عشق کے

الزام میں دیا جا رہا ہے

شاعری

جذبوں کو لفظ سے گانٹھ کر

مار دینے کا حوصلہ ہے

جو مجھے بندگی کے نام پر دیا جا رہا ہے

(478) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Sarwat Zehra. is written by Sarwat Zehra. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Sarwat Zehra. Free Dowlonad  by Sarwat Zehra in PDF.