دیکھتے ہیں نہ ٹھہر جاتے ہیں

دیکھتے ہیں نہ ٹھہر جاتے ہیں

لوگ رستے سے گزر جاتے ہیں

کتنے دریا ہیں مگر آخر میں

اک سمندر میں اتر جاتے ہیں

دیکھنے کون ہمیں آتا ہے

ڈھونڈنے کس کو ادھر جاتے ہیں

دل کی وحشت بھی عجب وحشت ہے

ساتھ رہتی ہے جدھر جاتے ہیں

منزلیں گرد میں کھو جاتی ہیں

راستے دھوپ سے بھر جاتے ہیں

دن نکلتا ہے کہاں سے سیمانؔ

شام کے سائے کدھر جاتے ہیں

(419) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

In Urdu By Famous Poet Seeman Naved. is written by Seeman Naved. Enjoy reading  Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Seeman Naved. Free Dowlonad  by Seeman Naved in PDF.